Time 24 فروری ، 2025
دنیا

یوکرین جنگ پر یورپی یونین اور امریکا آمنے سامنے، یواین میں قراردادوں پر ووٹنگ آج ہوگی

 
یوکرین جنگ پر یورپی یونین اور امریکا آمنے سامنے، یواین میں قراردادوں پر ووٹنگ آج ہوگی
یوکرین اور یورپی یونین کی قرار داد کے مقاملے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں یوکرین پرروسی حملے کے بجائے روس یوکرین تنازع کے الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

واشنگٹن: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں یوکرین پر نیوٹرل قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی۔ 

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج یوکرین، یورپی یونین کی مشترکہ قرار داد اور امریکا کی الگ قرار داد پر ووٹنگ ہوگی۔ 

یوکرین اور یورپی یونین کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں یوکرین پر روسی حملےکا حوالہ دیتے ہوئے روسی افواج کو یوکرین سے باہر نکالنےکا مطالبہ کیا گیا ہے جب کہ اس کے برعکس امریکی قرارداد میں یوکرین پر روسی حملے کے بجائے روس یوکرین تنازع کے الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب روس مخالف مغربی ممالک کے مقابلے میں نیوٹرل قرارداد کا مسودہ امریکا پیش کرے گا جس میں یوکرین پر روسی حملے کے بجائے روس یوکرین تنازع کے الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔ 

اس حوالے سے امریکا کے صدارتی مشیر مائیک والٹزکا کہنا ہے کہ یوکرین پالیسی تبدیل کی جارہی ہے، امداد کی ترجیحات پرنظرثانی ہوگی جب کہ یوکرین کے اسٹریٹیجک وسائل کی فروخت سےمتعلق ڈیل بھی شامل ہے۔


مزید خبریں :