Time 25 فروری ، 2025
جرائم

ڈاکٹر کو اغوا کرنے کا الزام، لاہور پولیس کے 3 اہلکار گرفتار

ڈاکٹر کو اغوا کرنے کا الزام، لاہور پولیس کے 3 اہلکار گرفتار
ملزم اہلکاروں پر ایک ڈاکٹر کو اغوا کرکے 5 لاکھ روپے بھتہ لینے کا الزام ہے جس پر تینوں اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے: پولیس/ فائل فوٹو

لاہور  پولیس نے تھانہ ماڈل ٹاؤن کے 3  اہلکاروں کو بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اہلکاروں پر ایک ڈاکٹر کو اغوا کرکے 5 لاکھ روپے بھتہ لینے کا الزام ہے  جس پر تینوں اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں کانسٹیبل وقاص، نفیس اور کانسٹیبل آصف شامل ہیں جب کہ 2  ملزمان رانا قربان اور عدنان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جار ہےہیں،  ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے بھجوا دیاگیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہےکہ ملزمان نے 9 فروری کو ڈاکٹر مختار کو گھر سے اغوا کرکے 5 لاکھ تاوان وصول کیا تھا،گرفتار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔

ڈی آئی جی کے مطابق 11 ماہ میں 330 سے زائد اہلکاروں کا محکمانہ احتساب کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :