25 فروری ، 2025
سکھر: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ کے طلبا کے لیے بھی لیپ ٹاپ پروگرام لانے کا اعلان کردیا۔
ضلع سکھر کی یونیورسٹی میں خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ بھی طلبہ کے لیے لیپ ٹاپ پروگرام لائیں گے۔
خطاب کے دوران مراد علی شاہ نے پلےکارڈ پر لیپ ٹاپ کا مطالبہ لکھ کر لانے والے طالب علم کو اپنی طرف سے لیپ ٹاپ دینے کا اعلان بھی کیا۔
دوسری جانب سکھر لٹریچر فیسٹول کی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ میں پانی ہے نہ کینال بنانے کی گنجائش ہے، کینالز کی تعمیر کو روکنے کے ليے ہڑتال کی ضرورت نہیں، سندھ کے حقوق پر ڈاکے کا منصوبہ بننے نہیں دیں گے۔
شکار پور میں گفت گو میں کہاکہ ہم ایسا کوئی پراجیکٹ بننے کی اجازت نہیں دیں سکتے جس سے سندھ کا نقصان ہو، کندھ کوٹ میں گفت گو میں کہاکہ سندھ کے لوگوں کی منظوری کے بغیر کوئی کام نہیں ہوگا۔