Time 26 فروری ، 2025
پاکستان

اقوام متحدہ میں پاکستان کا غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور

اقوام متحدہ میں پاکستان  کا غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور
فوٹو: ایکس

اقوام متحدہ میں پاکستان نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدارامن کے قیام کو ترجیح دے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے۔انسانی امداد کو ہتھیارکےطورپراستعمال نہیں کیا جا سکتا۔

عاصم افتخار نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پر زوردیا اور کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بدامنی کی جڑ اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ ہے، عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدارامن کے قیام کوترجیح دے۔

پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے اپیل کی کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کرکھڑی ہو۔


مزید خبریں :