پاکستان
01 مارچ ، 2012

ذوالفقار مرزا کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا جائے، روٴف صدیقی

ذوالفقار مرزا کیخلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کیا جائے، روٴف صدیقی

کراچی … سندھ کے وزیرصنعت و تجارت روٴف صدیقی کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا کیخلاف توہین رسالت کامقدمہ جلد درج کیا جائے، اگر ایف آئی آر غلط ثابت ہوتو میرے خلاف کارروائی کی جائے۔ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی وزیر روٴف صدیقی اپنی درخواست کی پیروی کیلئے سندھ ہائی کورٹ آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ 5 ماہ سے توہین رسالت کی ایف آئی آر درج کرانے کیلئے سیشن کورٹ اور ہائی کورٹ کے چکر لگارہے ہیں لیکن ابھی تک کوئی کامیابی نہیں ہوئی۔ روٴف صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کی کوششوں کا مقصد رضائے الٰہی ہے اور اس کام کیلئے انہیں 100 سال بھی عدالتوں کے چکرلگانے پڑیں تو وہ لگائیں گے۔ روٴف صدیقی نے کہ اگر ایف آئی آر درج نہ ہوئی تو خدشہ ہے کہ لوگ اس مسئلے پر قانون اپنے ہاتھ میں نہ لے لیں۔

مزید خبریں :