Time 02 مارچ ، 2025
پاکستان

کرم حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کےنام اور تصاویر جاری

کرم حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کےنام اور تصاویر جاری
دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں بھی 30 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک مقررکردیں، سی ٹی ڈی/ فائل فوٹو

پشاور:  کرم حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری کردی گئیں ہیں۔

جیو نیوز کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پشاور نے کرم حملوں میں ملوث 14 دہشت گردوں کے نام اور تصاویر جاری کیں۔

سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں بھی  30 لاکھ سے 3 کروڑ روپے تک مقررکردیں ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق  دہشت گرد کرم میں 200 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہیں جب کہ تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ 

واضح رہے ضلع کرم میں چند ماہ قبل بھی قبائل کے درمیان مسلح تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد کی ہلاکت ہوئی تھی جبکہ بعد ازاں امن معاہدے کے بعد بھی دہشت گردوں نے کرم جانے والے امدادی قافلوں پر حملے کیے تھے۔ 


مزید خبریں :