06 مارچ ، 2013
لاہور…اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم ملائشیا روانہ ہوگئی ، چیف کوچ اختررسول کا کہنا ہے کہ انکا ہدف 2014کا ورلڈ کپ ہے ، نئی ٹیم کے ساتھ اچھا پرفارم کرینگے ۔ملائیشیا روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 9سے 17 مارچ تک ہونیوالے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے ٹیم میں 18کھلاڑی اور پانچ آفیشلز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کیلئے چار نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا ہے۔ ٹیم کے کپتان محمد عمران نے کہا کہ نئے کمبی نیشن کیساتھ کھیلیں گے آسٹریلیا،نیوزی لینڈ ،کوریا اور بھارت سے خوب مقابلہ ہوگا۔