02 مارچ ، 2025
چیمپئنز ٹرافی میں گروپ مرحلے کا آخری میچ آج گروپ اے کی ٹیموں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
یہ میچ اہمیت کا حامل اس لیے ہے کیونکہ اس مقابلے کے بعد فیصلہ ہوگا کہ سیمی فائنل میں پہنچنے والی 4 ٹیمیں آپس میں کون سی ٹیم سے ٹکرائیں گی۔
جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، بھارت اور آسٹریلیا سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں، پہلا سیمی فائنل منگل 4 مارچ جبکہ دوسرا 5 مارچ بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کا فائنل 9 مارچ اتوار کے روز کھیلا جانا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آج کے اہم مقابلے کے لیے بھارت کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آئے ہیں اور توقع ہے کہ دو بڑی تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں۔
این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اکشر پٹیل یا رویندرا جڈیجہ کی جگہ ٹیم میں تامل ناڈو کے آل راؤنڈر واشنگٹن سُندر کو ٹیم میں موقع دیا جاسکتا ہے۔
اس کے علاوہ دوسری بڑی تبدیلی محمد شامل کو آرام دینے کی صورت میں ہو سکتی ہے اور ان کی جگہ نوجوان بولر ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کی ممکنہ پلیئنگ الیون:
روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل/واشنگٹن سُندر، رویندرا جڈیجہ، ہرشت رانا، ارشدیپ سنگھ، ورون چکرورتی