پاکستان
01 مارچ ، 2012

سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے میڈیا کوریج پر پابندی لگادی

سینیٹ انتخابات: الیکشن کمیشن نے میڈیا کوریج پر پابندی لگادی

اسلام آباد … الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ اسٹیشنز میں موبائل فون اور کیمرا لے جانے پر پابندی لگادی ہے اور میڈیا کو کیمرا کوریج کی بھی اجازت نہیں ہوگی ۔اسلام آباد میں الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پولنگ کے دوران کوئی بھی ووٹر یا امیدوار موبائل فون، کیمرا یا کوئی بھی ایسا آلہ جس سے تصویر بنائی جاسکے ساتھ نہیں لے جاسکے گا، الیکشن کمیشن حکام نے رابطہ کرنے پر جیو نیوز کو بتایا کہ پولنگ ایریا میں میڈیا کی کیمرا کوریج پر بھی پابندی ہوگی۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ خفیہ ووٹنگ کا تقدس برقرار رکھنے کیلئے کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :