کھیل
06 مارچ ، 2013

انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ چمپیئنز لیگ سے باہر

انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ چمپیئنز لیگ سے باہر

لندن…انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ چمپیئنز لیگ سے باہر ہوگیا۔ہوم گراوٴنڈ پر انگلش کلب کو ریال میڈرڈ کے ہاتھوں دو ایک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اولڈ ٹریفروڈ پر کھیلے جانے والے پری کوارٹر فائنل سیکنڈ لیگ میچ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے پہلے برتری حاصل کی۔48 ویں منٹ میں ریال میڈرڈ کے سرجیو راموس نے اون گول کیا،اس وقت تک مانچسٹر کے لئے سب ٹھیک جارہا تھا لیکن 56 ویں منٹ نانی کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر باہر بھیج دیا، جس پر منیجر ایلکس فرگوسن کے ساتھ ساتھ پلیئرز نے بھی احتجاج کیا۔مگر ریفری کا فیصلہ نہ بدلا جس کا فائدہ ریال میڈرڈ نے کچھ اس طرح اُٹھایا کہ 66ویں منٹ میں موڈرچ نے اور 69 منٹ میں کرس چیانو رونالڈو نے گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی،دونوں ٹیموں کا فرسٹ لیگ ایک، ایک سے برابر تھا ،ایگریگیٹ پر ریال میڈرڈ نے تین دو سے فتح سمیٹ کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔

مزید خبریں :