06 مارچ ، 2013
کراچی …کراچی سپر ہائی وے پر واقع سبزی منڈی میں لگنے والی آگ سے سو سے زائد دکانیں متاثر ہوئی ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق سبزی منڈی میں باردانے کے گودام میں اچانگ آگ بھڑک اٹھی جس نے تیزی سے قریب کی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ایک گھنٹیسے زائد تاخیر سے فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی اگ بجھانے پہنچی تاہم آگ کی شدت کے پیش نظر مزید گاڑیوں کو طلب کرلیا گیا۔آگ لگنے سے سو سے زائد دکانیں متاثرہوئیں۔فائر بریگیڈ کی سات گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہی ہیں تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے بوجود تاحال اس پر قابو نہیں پایا جاسکا ۔