پاکستان
06 مارچ ، 2013

سیکیورٹی فورسز کی شمولیت کے بغیر مذاکرات بے معنی ہونگے،سراج الحق

سیکیورٹی فورسز کی شمولیت کے بغیر مذاکرات بے معنی ہونگے،سراج الحق

پشاور…جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی شمولیت کے بغیر مذاکرات بے معنی ثابت ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند بھی سیکیورٹی فورسز کو مذاکرات میں شامل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ خیبر یونین آف جرنلسٹ کے پروگرام گیسٹ آور میں اظہار خیال کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ طالبان سے مذاکرات کے لئے ہم نے 5 سال قبل مذاکرات کی بات کی تھی۔جس پر وہ آمادہ نہ ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ انتخابات کے حوالے سے سراج الحق نے کہا کہ ان تمام پارٹیوں سے اتحاد کے بارے میں سوچا جاسکتاہے جو اقتدار میں شامل نہیں اور کرپشن سے پاک ہیں۔ صوبائی الیکشن کمیشن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مرکزی سطح پر نگران سیٹ اپ کے حوالے سے جماعت اسلامی کو اعتماد میں لیا گیا ہے تاہم صوبائی سطح پر ان سے تاحال رابطہ نہیں کیا گیا۔

مزید خبریں :