پاکستان
06 مارچ ، 2013

اسلام آباد:اپوزیشن رہنماوٴں کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات

اسلام آباد:اپوزیشن رہنماوٴں کی الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات

کراچی …کراچی سے راول پنڈی تک ٹرین مارچ کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے اسلام آباد میں الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کی اور اپنے مطالبات پیش کیے۔اپوزیشن جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں انتخابات فوج کی نگرانی میں کرائے جائیں۔ الیکشن کمیشن حکام سے ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کے رہ نما لیاقت بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں فوج اور سیکیورٹی اداروں کے تعاون کے بغیر شفاف انتخابات ممکن نہیں۔انھوں نے کہا کہ گورنر سندھ فوری مستعفی ہوں،کراچی میں ووٹروں کا اندراج ان کے عارضی پتوں پر کیا جائے۔

مزید خبریں :