پاکستان
06 مارچ ، 2013

بالائی علاقوں سے بھی سردی رخصت، زندگی معمول پر آنے لگی

اسلام آباد…آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں سے موسم سرما رخصت ہورہا ہے۔ مختلف بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث بند ہونے والے راستے کھلنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن بھر سورج آب و تاب سے روشن رہا۔ شدید برفباری کے باعث منجمد ہوجانے والی زندگی معمول پر آگئی ہے۔ بند راستے کھل گئے ،خوراک اور دیگر اشیائے ضرورت کے بحران کا بھی خاتمہ ہوگیا۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی سردی میں کمی آرہی ہے۔سندھ بلوچستان اور پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم گرم ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ ملک کے مختلف شہروں میں درجہ حرارت کچھ اس طرح رکارڈ کیے گئے۔

مزید خبریں :