06 مارچ ، 2013
لاہور…امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا ہے کہ زرداری حکومت 5 سال پورے ہونے پر خوشی کا اظہار کر رہی ہے۔ لیکن انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ان کا دورِ اقتدار سیاہ ترین دور ہے۔لاہور میں مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کرپشن، لوٹ مار، بھتہ خوری، بور ی بند لاشیں، مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا۔ ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ سانحہ عباس ٹاوٴن کے ملزمان رحمان ملک کی نظروں میں ہیں اُنہیں پہلے سے یہ علم تھا کہ کراچی میں ہنگامے اور قتل عام ہو گا پھر انہوں نے حفاظتی اقدامات کیوں نہیں کیے۔