07 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں سلامتی کی صورتحال سمیت چودہ نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا۔ وزیرداخلہ رحمان ملک عباس ٹاوٴن دھماکے کی تحقیقات پر بریفنگ دیں گے۔ ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کرمنل لا ترمیمی بل پیش کیا جائے گا جبکہ وزارت خزانہ آئندہ مالی سال کی بجٹ حکمت عملی پیش کرے گی، اجلاس میں خسرے کی وبا پھوٹنے پر پہلی تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پرائیوٹ کوریئر ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔