01 مارچ ، 2012
اسلام آباد … اسلام آبا دمیں لاپتہ افراد کے اہل خانہ کے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کے 16 ویں دن مزید 3لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے خود کو کیمپ میں رجسٹر کروادیا۔ اس کیمپ کے لگائے جانے کے بعد اب تک صرف 5 لاپتہ افراد کو رہا کیا گیا ہے۔ کیمپ میں موجود 162 خاندان اس بات کا پر عزم ارادہ رکھتے ہیں کہ وہ اپنے پیاروں کی بازیابی تک کیمپ ختم نہیں کریں گے۔ امریکا میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے آج اظہار یکجہتی کے لئے سارا دن کیمپ میں گزارا۔