07 مارچ ، 2013
کراچی…کراچی میں صورتحال معمول پر آگئی ہے اور آج تمام اسکول معمول کے مطابق کھل گئے ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک بھی رواں دواں ہے۔ایم کیو ایم کی جانب سے ہڑتال کی اپیل واپس لینے کے بعد صبح سے ہی کراچی معمول کے مطابق نظر آیا۔ صبح کھلنے والی دکانیں کھل گئی ہیں اور پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ پرائیوٹ اسکولزایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ آج شہر بھرکے اسکول معمول کے مطابق کھلے ہیں۔ پٹرول پمپ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام پٹرول پمپس کھول دیے گئے ہیں۔ گڈز ٹرانسپورٹر نے کہا ہے کہ تجارتی مال کی رسدشروع کردی ہے۔ آج بازار بھی معمول کے مطابق کھولے جائیں گے ۔