07 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اہل خانہ کے ساتھ 9مارچ کواجمیرشریف کاایک روزہ غیرسرکاری دورہ کریں گے۔ خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر سیکیورٹی سخت کردی گئی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اجمیرشریف کے دورے پرصوفی بزرگ خواجہ معین الدین چشتی کے مزار پر حاضری دیں گے۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کی اجمیرشریف آمدپرخاطرخواہ سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی مزارآمدسیقبل مزارخالی کرالیاجائے گا۔بڑی تعداد میں پولیس اہل کاروردی اور سادہ لباس میں تعینات ہوں گے۔ بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید کا کہناہے کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا اپنے اہل خانہ کے ساتھ یہ مکمل طور پر نجی دورہ ہے۔ اوروہ کسی بھارتی سیاسی رہنما سے ملاقات نہیں کریں گے۔