07 مارچ ، 2013
اسلام آباد…چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے درکار فنڈز پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے6ارب روپے میں سے اب تک صرف 2 ارب روپے ملے ہیں جبکہ چار ارب تاحال جا ری نہیں کئے گئے۔