پاکستان
07 مارچ ، 2013

حافظ آباد: اسپتال میں توڑ پھوڑ کے الزام میں5افراد گرفتار

حافظ آباد: اسپتال میں توڑ پھوڑ کے الزام میں5افراد گرفتار

حافظ آباد…حافظ آباد کے ایک اسپتال میں خاتون کے علاج میں مبینہ غفلت برتنے پر مشتعل افرادنے ایمر جنسی میں توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کوتشددکانشانہ بنایا،پولیس نے 11۔حملہ آوروں کیخلاف مقدمہ درج کرکے 5افرادکو گرفتارکر لیاہے۔ نواحی گاوٴں ڈوگراں کی رہائشی قمر بی بی کو طبیعت خراب ہونے پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لایا گیا ،خاتون کے لواحقین نے الزام عائدکیاہے کہ ایمرجنسی وارڈ میں طبی عملے نے کوئی توجہ نہ دی،جس پر وہ مریضہ کو واپس لے گئے۔ بعدمیں د رجنوں افراد دوبارہ آگئے ،جنہوں نے دھاوا بول کر ایمرجنسی وارڈ میں توڑ پھوڑ کی اور عملے کو تشددکانشانہ بنایا۔پولیس نے گیارہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا۔

مزید خبریں :