پاکستان
07 مارچ ، 2013

عدلیہ ، میڈیا اور الیکشن کمیشن آزاد ہیں ،دھاندلی نہیں ہو سکتی،وزیر اعظم

 عدلیہ ، میڈیا اور الیکشن کمیشن آزاد ہیں ،دھاندلی نہیں ہو سکتی،وزیر اعظم

اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اسفند یار ولی اور مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اے پی سی اچھا اقدام تھا،وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ انتخابات وقت پر کرائیں گے ، عدلیہ ، میڈیا اور آزاد الیکشن کمیشن کی موجودگی میں دھاندلی نہیں ہو سکتی۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سانحہ عباس ٹاوٴن پر فاتحہ خوانی بھی کرائی گئی۔

مزید خبریں :