07 مارچ ، 2013
اسلام آباد… لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 1979 پہلے ہی منسوخ ہو چکا تھا، بحال کیسے ہو سکتا ہے، چیف جسٹس آف پاکستان،جسٹس افتخار محمد چوہدری نے یہ سوال سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران کیا۔چیف جسٹس نے کہا کہ قانون کی بحالی صرف اس صورت میں ہو سکتی ہے جب نیا قانون نہ بنایا گیا ہو،جبکہ اس آرڈیننس کی بحالی سے آئینی سوالات اٹھے ہیں اور قابل بحث بھی ہیں،اس موقع پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا کہ وزیراعلیٰ نے بیان دیاکہ عدالتی آبزرویشن پرایکٹ ختم کیاگیا،اس صورت حال پر آرٹیکل 140 اے اور 264 پر بحث کے لیے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ۔جس کے بعد سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے خلاف درخواست کی سماعت 3 ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی گئی ۔