پاکستان
07 مارچ ، 2013

پاک ایران پائپ لائن معاہدہ پاکستان کے مفاد میں ہے،دفتر خارجہ

پاک ایران پائپ لائن معاہدہ پاکستان کے مفاد میں ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد…دفتر خارجہ کے ترجمان معظم خان نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری 11 مارچ کو ایران جائیں گے ،پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدہ پاکستان کے مفاد میں ہے ، دستخط کی تقریب میں کئی ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے، امید ہے امریکا سمیت تمام دوست پاکستانی اقتصادی ضروریات کو سمجھیں گے۔دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے معظم خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو توانائی بحران کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ اقتصادی طور پر متاثر ہو رہا ہے۔ پاک ایران گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں کئی ممالک کے سربراہان شریک ہوں گے۔ ترجمان کا کہناتھا کہ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف 9 مارچ کو نجی دورے پر بھارت جار ہے ہیں۔ ایک سوال پر ترجمان نے کہا کہ پاکستان کو سندھ طاس معاہدے کے مطابق اپنے دریاوٴں پر ڈیم بنانے کے لیے بھارت سے این او سی لینے کی ضرورت نہیں البتہ بھارت کو ایسے ڈیم بنانے سے پہلے پاکستان کو بتانا ہو گا۔

مزید خبریں :