پاکستان
07 مارچ ، 2013

خواتین کو شامل کئے بغیر قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی ، الطاف حسین

لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کو ”عالمی یوم خواتین“کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ خواتین کو شامل کئے بغیر21ویں صدی میں کوئی بھی قوم ترقی کی منازل طے نہیں کرسکتی۔عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں الطاف حسین نے کہا کہ خواتین معاشرے کا بنیادی جز وہیں اور ایم کیوایم چاہتی ہے کہ خواتین کو زندگی کے ہر شعبہ میں برابری کی بنیاد پر حقوق دیئے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے اپنی حق پرستانہ سیاسی جدوجہد میں ملک کے منتخب ایوانوں میں خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کیلئے بل منظور کروائے ہیں اوراب بھی ایم کیوایم ملک میں خود ساختہ اور فرسودہ کاروکاری ، ونی ، وٹہ سٹہ اور دیگر جاہلانہ رسومات کے خاتمے اور ایسے نظام کے قیام کے لئے جدوجہد کررہی ہے جہاں خواتین کو ظلم ، ستم اورنا انصافی کا نشانہ بنانے کے بجائے انہیں عزت و وقار اور احترام کے ساتھ ساتھ مساوی حقوق فراہم کئے جائیں ۔

مزید خبریں :