پاکستان
08 مارچ ، 2013

کراچی کے حالات جادو کی چھڑی سے ٹھیک نہیں ہو سکتے: شرجیل میمن

 کراچی کے حالات جادو کی چھڑی سے ٹھیک نہیں ہو سکتے: شرجیل میمن

کراچی…وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سانحہ عباس ٹاوٴن کے سلسلے میں کالعدم تنظیموں کے افراد گرفتار ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے حالات جادو کی چھڑی سے ٹھیک نہیں ہو سکتے، جہاں بھی جرائم پیشہ افراد ہیں وہاں کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات سندھ کابینہ کے الواداعی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پولیس حکام نے کابینہ ارکان کو بتایا ہے کہ سانحہ عباس ٹاوٴن کے سلسلے میں ایک کالعدم تنظیم کے کچھ ارکان گرفتار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جرائم کی شرح سندھ سے زیادہ ہے لیکن ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت سندھ حکومت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔۔ انکا کہنا تھا کہ کراچی میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت پر دکھ ہے جہاں بھی جرائم پیشہ افراد ہوں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

مزید خبریں :