پاکستان
08 مارچ ، 2013

سپریم کورٹ کا لارجر بنچ آج کراچی بدامنی کیس کی سماعت کریگا

سپریم کورٹ کا لارجر بنچ آج کراچی بدامنی کیس کی سماعت کریگا

کراچی…چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ آج کراچی بے امنی کیس سے منسلک عباس ٹاوٴن بم دھماکے کے ازخود نوٹس کی سماعت کرے گا۔ لارجر بینچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ ، جسٹس خلجی عارف حسین ، جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز افضل شامل ہیں ۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد آئی جی سندھ فیاض لغاری کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے کے بعد ایڈیشنل آئی جی غلام شبیر شیخ کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومت سندھ نے رات گئے ایڈیشنل آئی جی سی آئی ڈی غلام شبیر شیخ کو آئی جی سندھ کا اضافی چارج دیدیا ،، ڈی آئی جی ایسٹ علیم جعفری نے چارج چھوڑ دیا، ان کی جگہ عمران یعقوب منہاس کو ڈی آئی جی ایسٹ کا چارج دے دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :