08 مارچ ، 2013
کراکس…ہوگوشاویز کی تدفین ایک ہفتے کے لیے موخر کردی گئی ہے۔ وینزویلا کے نائب صدر نکولس مڈورو نے اعلان کیا ہے کہ شہری مزید سات دن تک ہوگوشاویز کا آخری دیدار کر سکیں گے۔ کراکس میں میڈیا سے گفتگو میں وینزویلا کے نائب صدر نکولس مڈورو نے اعلان کیا کہ ہوگوشاویزکے انتقال پرسرکاری سوگ میں مزید7 دن تک ملک میں یوم سوگ منایا جائے گا، ان کا کہناتھاکہ بڑی تعداد میں وینزویلا کے شہر ی ہوگوشاویز کا آخری دیدار کرنا چاہتے ہیں۔ہوگو شاویز کی میت فوجی اکیڈمی میں رکھی ہوئی ہے،ان کی تدفین کراکس کے فوجی میوزیم میں کی جائے گی۔