پاکستان
08 مارچ ، 2013

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک شخص ہلاک، 2زخمی

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایک شخص ہلاک، 2زخمی

کراچی…کراچی میں شاہ فیصل کالونی اور عظیم پورہ کے علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق شاہ فیصل کالونی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک شخص زخمی ہوگیا،مقتول کی شناخت 55 سالہ غفار کے نام سے ہوئی ہے،جبکہ زخمی کو 45 سالہ عبدالرشید کے نام سے شناخت کیا گیا ہے۔ ادھر عظیم پورہ کے علاقے میں بھی نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 26 سالہ ریاض زخمی ہو،مقتول اور دونوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :