Time 21 مارچ ، 2025
انٹرٹینمنٹ

فراڈ اور دھمکیاں دینے کا الزام، اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری

فراڈ اور دھمکیاں دینے کا الزام،  اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری
عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو 22مارچ کو گرفتار کرکےپیش کیاجائے/ فائل فوٹو

لاہور کی مقامی عدالت نے امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزام میں اداکارہ نازش جہانگیر  اور ان کے ساتھی کے وارنٹ گرفتاری کرجاری کردیے ۔

ذرائع کے مطابق اداکارہ نازش جہانگیر اوران کے ساتھی سکندر خان کے خلاف اسود ہارون نامی شخص نے تھانہ ڈیفنس سی میں فراڈ کا مقدمہ، امانت میں خیانت اور دھمکیاں دینے کی دفعات کےتحت استغاثہ دائر کررکھا ہے۔ 

عدالت نے نامزد ملزمہ نازش جہانگیر اورسکندر خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ ملزمان کو 22مارچ کو گرفتار کرکےپیش کیاجائے۔

مزید خبریں :