انٹرٹینمنٹ
08 مارچ ، 2013

لاہور: خواجہ پرویز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے رنگا رنگ تقریب

لاہور: خواجہ پرویز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے رنگا رنگ تقریب

لاہور…لاہورمیں معروف شاعر اور نغمہ نگار خواجہ پرویز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا آغاز خواجہ پرویز کے گیتوں پر نادیہ علی کی پرفارمنس سے ہوا، خواجہ پرویز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے فلمی صنعت کی معروف شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔ گلوکار جواد احمد نے خواجہ پرویز کا لکھا ہوا آخری گیت پیش کیا۔ گلوکارہ ماہم رحمٰن، شجاعت بوبی اور غلام عباس نے خواجہ پرویز کے فلمی گیت پیش کیے اورحاضرین کی داد سمیٹی۔ رقاصہ پریا خان اور مہک بٹ نے بھی پرفارم کیا۔ محفل میں شریک فلمی شخصیات کا کہنا تھاکہ خواجہ پرویز کے گیت پرستاروں کوہمیشہ انکی یاد دلاتے رہیں گے۔

مزید خبریں :