08 مارچ ، 2013
اسلام آباد…صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے دہشت گردی سے نمٹنے میں سویلین اداروں کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے صدرسے ملاقات میں اپنے خدشات ان کے سامنے رکھے۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف قانون نافذ کرنے والے وفاقی اور صوبائی سویلین اداروں کے نامناسب اورغیر موثر استعمال پر بات کی۔ ذرائع کے مطابق جنرل کیانی نے سیاسی جماعتوں میں مسلح ونگز اور چند جماعتوں کے دہشت گرد گروپس سے رابطوں کا معاملہ بھی اٹھایا۔ آرمی چیف نے صدر سے کہا کہ اگر حکومت نے طلب کیا تو فوج، سویلین اداروں کی بھرپور سپورٹ کے لیے دستیاب ہوگی۔