Time 25 مارچ ، 2025
دلچسپ و عجیب

گھر سے بھاگ کر ایک ہونیوالے جوڑے کی 64 سال بعد باضابطہ شادی کی تقریب، تصاویر وائرل

گھر سے بھاگ کر ایک ہونیوالے جوڑے کی 64 سال بعد باضابطہ شادی کی تقریب، تصاویر وائرل
ہرش اور مرودو کا تعلق بھارت کے شہر گجرات سے ہےجن کی محبت کا آغاز 1960کی دہائی میں اس وقت ہوا جب پسند کی شادی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا/ اسکرین گریب

دنیا بھر  میں بہت سے لوگ محبت کرتے ہیں اور  شادی کی خواہش رکھتے ہیں لیکن جب انہیں گھر والوں کی مخالفت کا سامنا  کرنا پڑے تو یہی  جوڑے گھر سے بھاگ کر شادی کا فیصلہ کرلیتے ہیں۔

بھارت میں گھر سے بھاگنے کے 64 سال بعد بزرگ جوڑے ہرش اور  مرودوکی شادی کی تقریب کا شاندار اہتمام دیکھنے میں آیا جس میں خاندان بھر کے تمام افراد نے شرکت کی  اور اس شادی کی تقریب کی  تصاویر بھی  سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔

بھارتی  ڈیزائنر کانکو تھاپا نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ  پر بزرگ جوڑے کی شادی کی تصاویر شیئر کی گئی ہیں جن میں ہرش کو سر پر پگڑی اور گلے میں ہار پہنے جب کہ مرودو کو لال خوبصورت عروسی ساڑھی میں انتہائی خوش دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ کے مطابق’ ہرش اور مرودو کا تعلق بھارت کے شہر گجرات سے ہے جن کی محبت کا آغاز 1960کی دہائی میں اس وقت ہوا جب پسند کی شادی کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا‘ ۔

پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ’ ہرش اور مرودو کی پہلی ملاقات  اسکول  میں ہوئی جس کے بعد  دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی  اور پھر دونوں کے درمیان خطوط کا تبادلہ ہونے لگا لیکن جب اس محبت کی اطلاع  ہرش اور مرودو کے گھر والوں کو ملی تو دونوں خاندانوں نے اس محبت کی شدید مخالفت کی‘ ۔

پوسٹ کے مطابق  ’خاندانی دباؤ ملنے پر ہرش اور مرودو نے گھر سے بھاگ کر ہمیشہ کیلئے ایک ہوجانے کا فیصلہ کیا، اس وقت مرودو 10 روپے کی ساڑھی پہنے ہرش کی زندگی میں  ہمیشہ کیلئے شامل ہوگئیں‘۔

ہرش اور مرودو کی شادی کی 64 ویں سالگرہ پر ان کے  نواسے نواسیوں ، پوتے پوتیو ں ان کیلئے شاندار شادی کا اہتما م کیا گیا جس میں خاندان بھر کے افراد نے شرکت کی۔

مزید خبریں :