پاکستان
08 مارچ ، 2013

راولپنڈی : انسداد منشیات کی عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت

راولپنڈی …راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت نے مخدوم شہاب الدین کی طرف سے حاضری سے استثنٰی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرتے ہوئے دیگر9 ملزمان کوحاضرہونے کے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ راولپنڈی میں انسداد منشیات کی عدالت میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت ہوئی۔ملزم مخدوم شہاب الدین نے پیش ہوکر حاضری سے استثنٰی کی درخواست کی۔ کیس کے ملزمان توقیر خان ، انجم شاہ اور خوشنود لاشاری کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی 22 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :