08 مارچ ، 2013
لاہور…خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حقوقِ نسواں کیلیے مذہبی، سماجی اور اخلاقی ذمہ داریاں نبھانے کیلیے سب کو نبھانا ہو ں گی وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے پیغام میں کہاکہ پاکستان کومضبوط اور باوقار بنانے کیلیے خواتین کی سیاست اور عملی میدان میں شرکت نہایت ضروری ہے، کوئی بھی معاشرہ خواتین کو ان کے حقوق دیے بغیر ترقی کی منزلیں طے نہیں کرسکتا۔شہبازشریف نے کہا کہ خواتین ملک کی نصف آبادی ہونے کی بنا پر مخلص اوردیانتدار سیاسی قیادت کے انتخاب میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتِ پنجاب نے خواتین کو ترقی کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔