08 مارچ ، 2013
اسلام آباد…وزارت پانی و بجلی کی طرف سے سینیٹ کو بتایا گیا ہیکہ گزشتہ 5 سال کے دوران 90 ارب روپے کی بجلی چوری یا ضائع ہوئی۔وزیر مملکت برائے پانی و بجلی تسنیم قریشی کہتے ہیں کہ بجلی چوری کرنے والے بڑے مافیا ہیں۔ چیئرمین نیئر بخاری کی زیرصدارت اجلاس میں وزارت پانی و بجلی کی طرف سے تحریری طور پر بتایاگیاکہ فیسکو کی 60 کروڑ،گیپکو 36 کروڑ،میپکو 2 ارب 35 کروڑ ، آئیسکو میں 28 کروڑ،لیسکو 3 ارب 66 کروڑ ،سیپکو میں 7 ارب 47 کروڑ کی بجلی چوری یا ضائع ہوئی، حیسکو کی 16 ارب 17 کروڑ،پیسکو کی 59 ارب 48 ،کیسکو میں 9 کروڑ کی بجلی چوری یا ضائع ہوئی۔ وزیر مملکت برائے پانی و بجلی تسنیم قریشی نے ایوان کو بتایا کہ ُان کی کوشش سے لائن لاسسز کم ہو کر 20.5 فیصد رہ گئے ہیں۔ مشیرپٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ سی این جی اسٹیشنز کو محدود کیا جائے ، پنجاب میں خصوصی طور پر سی این جی اسٹیشنز کم ہونے چاہئیں۔