Time 27 مارچ ، 2025
پاکستان

نصیرآباد کے ضلع صحبت پور میں ایک گھر پر حملہ، خاندان کے 7 افراد جاں بحق

بلوچستان کے علاقے نصیرآباد ڈویژن کے ضلع صحبت پور میں ایک گھر پر حملہ کیا گیا۔

پولیس کے مطابق صحبت پور میں فائرنگ اور گھر کو آگ لگائے جانے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک خاتون اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق مذکورہ واقعہ زمین کے تنازع پر پیش آیا ہے اور اس کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں جب کہ حملہ آوروں کی تلاش بھی جاری ہے۔

مزید خبریں :