پاکستان
08 مارچ ، 2013

صدر کل حیدرآباد پہنچیں گے،اربا ب نیازاسٹیڈیم ،رانی باغ کو ہیلی پیڈ بنادیاگیا

صدر کل حیدرآباد پہنچیں گے،اربا ب نیازاسٹیڈیم ،رانی باغ کو ہیلی پیڈ بنادیاگیا

حیدرآباد…صدر آصف علی زرداری کل دو روزہ دورے پرحیدرآباد پہنچ رہے ہیں۔ شہر میں سیکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں اور صدر کی سیکیورٹی کے پیش نظر رانی باغ بند اور نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں ہیلی پیڈ بنادیا گیا ہے۔حیدرآباد میں صدر زرداری کی 9 مارچ کو آمد کی خبر کیا ملی ضلعی انتظامیہ میں جیسے بجلی دوڑ گئی۔شہر میں صدر آئیں گے تو سیکیورٹی میں کوئی خامی نہ رہ جائے اسی لیے۔حیدر آباد کلب خالی کرالیا گیا۔نیاز اسٹیڈیم میں کل ہونے والا کرکٹ میچ میرپور خاص منتقل کردیا گیا۔شہریوں کی واحد تفریح گاہ رانی باغ کو بھی بند کردیا گیا۔ شہری جب آج تفریح کے لئے رانی باغ پہنچے تو انہیں دروازے سے ہی مایوس لوٹنا پڑا۔حیدرآباد کلب میں تزئین آرائش جاری ہے۔ مہمانوں کے لئے عمدہ فرنیچر سجایا گیا ہے۔ یہاں صدر زرداری حیدرآباد کراچی سپر ہائی وے ایم نائن منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ بہن بے نظیر پروگرام کے تحت 50 افراد میں زمین کے مالکانہ حقوق کے کاغذات بھی تقسیم کیے جائیں گے۔صدر زرداری حیدرآباد ایئرپورٹ تک آئیں گے ہوائی جہاز میں۔ لیکن وہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیاز اسٹیڈیم پہنچیں گے۔ جہاں ضلعی انتظامیہ کے اہل کار وں نے گراوٴنڈ کے بیچ و بیچ ہیلی پیڈبنایا ہے۔وہ بھی ناپ تول کے۔یہی نہیں واپڈا گراوٴنڈ میں بھی ہیلی پیڈ تیار کیا گیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ صدر کا ہیلی کاپٹر کس گراوٴنڈ میں اترے گا۔

مزید خبریں :