08 مارچ ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان کا کہنا تھا کہ وزارت قانون اپنا اور الیکشن کمیشن کا موقف صدر کے سامنے رکھے ، نئے کاغذات نامزدگی کی حتمی منظوری دینا صدر کا کام ہے۔ اشتیاق احمد خان نے بتایا کہ ان کی فوجی حکام سے کراچی، بلوچستان اور فاٹا کے حالات پر بات ہوئی ہے، فوجی حکام نے عام انتخابات میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور طے پایا ہے کہ صوبائی حکومتیں سیکیورٹی پلان تیار کریں گالیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ صدر مملکت سے نئے کاغذات نامزدگی 11 مارچ تک منظور نہ ہو سکے تو پرانے کاغذات کی چھپائی شروع کر دی جائے گی، مزید وقت نہیں ہے۔