08 مارچ ، 2013
تیراہ…خیبر ایجنسی کے وادی تیراہ میں سیکورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی دس شدت پسند ہلاک متعدد زخمی ہوگئے۔ آج کی جھڑپوں میں اب تک 23شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق وادی تیراہ کے علاقہ نری بابا میں سیکورٹی فورسز اور امن لشکر کی مشترکہ کارروائی میں کالعدم لشکر اسلام کے دس شدت پسند ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شدت پسندوں کے خلاف مختلف کارروائیوں میں اب تک 23شدت پسند ہلاک ہوچکے ہیں۔