پاکستان
08 مارچ ، 2013

حکومتی مدت پوری ہونا جمہوریت مخالف عناصر کی شکست ہے،وزیر اعظم

حکومتی مدت پوری ہونا جمہوریت مخالف عناصر کی شکست ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد…وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ عوام کو اپنی مرضی کے نمائندے منتخب کرنے کاحق ہے،موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونا جمہوریت مخالف عناصر کی شکست ہے۔وزیراعظم سیکریٹریٹ کے مطابق وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے ملاقات کی جس میں اہم سیاسی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک عام انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے جو ایک سنگ میل ہے،عوام کو اپنی مرضی کے نمائندے منتخب کرنے کاحق ہے۔

مزید خبریں :