پاکستان
08 مارچ ، 2013

بجلی بریک ڈاوٴن: تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ وزارت پانی و بجلی کو جمع کرا دی

بجلی بریک ڈاوٴن: تحقیقاتی کمیٹی نے رپورٹ وزارت پانی و بجلی کو جمع کرا دی

اسلام آباد … ملک میں 24 فروری کو بجلی کے بدترین بریک ڈاوٴن پر تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ وزارت پانی و بجلی کو جمع کرا دی ہے جو وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ بجلی کے بریک ڈاوٴن کے معاملے کی تحقیقات کیلئے وزیراعظم کے حکم پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنائی گئی تھی، جس نے گزشتہ روز ابتدائی رپورٹ چیئرمین واپڈا کو پیش کی تھی۔ اس رپورٹ میں ذمہ داران کا تعین نہ ہونے پر چیئرمین واپڈا نے اسے روکتے ہوئے حکم دیا تھا کہ کمیٹی کے سربراہ دوبارہ رپورٹ تیار کریں جس میں ذمہ داران کا بھی تعین کیا جائے اور وہ خود وزارت پانی وبجلی کو رپورٹ جمع کرائیں۔ سیکریٹری پانی وبجلی رائے سکندر نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ کمیٹی نے اب رپورٹ وزارت پانی وبجلی کو جمع کرا دی ہے تاہم یہ وزیر اعظم کو پیش کئے جانے تک پبلک نہیں کی جائے گی۔

مزید خبریں :