پاکستان
08 مارچ ، 2013

میمو کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

میمو کیس کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل

اسلام آباد … میمو کیس کی سماعت کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 9 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے جو پیر کو مقدمے کی سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کاز لسٹ کے مطابق میمو کمیشن کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ کرے گا جس میں جسٹس ناصر الملک، جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس خلجی عارف، جسٹس امیر ہانی مسلم، جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس گلزار احمد، جسٹس محمد اطہر سعید اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل ہیں۔

مزید خبریں :