پاکستان
08 مارچ ، 2013

نائیجیریا میں قزاقوں نے 2 پاکستانیوں کو اغواء کرلیا

نائیجیریا میں قزاقوں نے 2 پاکستانیوں کو اغواء کرلیا

کراچی … نائیجیریا میں 2پاکستانیوں کو قزاقوں نے اغوا کرلیا، کلیم الحق عثمانی کے اہل خانہ کی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔ نائیجیریا کے قزاقوں نے 2پاکستانیوں کو جہاز سمیت اغواء کرلیا، اہل خانہ نے حکومت پاکستان سے مدد کیلئے اپیل کردی۔ حال ہی میں 2 پاکستانی محمد قاسم اور کلیم الحق پاکستان نائیجیرین کمپنی میں ”لیو“ نامی بحری جہاز میں پچھلے کئی سال سے ملازمت پر فائز ہیں، بحری جہاز کے عملے میں دیگر 20 نائیجیرین باشندے بھی شامل تھے۔ قزاقوں نے نائیجیرین باشندوں کو چھوڑ کر صرف پاکستانیوں کو جہاز سمیت اغوا ء کرلیا ہے۔ بحری جہاز کو نائیجیریا کے شہر لاگوس سے روانہ ہونے کے بعد 15 روز قبل بال سائیڈ نامی سمندری حدود میں اغوا کیا گیا۔ اغواء کئے گئے کلیم الحق عثمانی کے اہل خانہ نے پاکستانی حکومت سے انہیں واپس لانے کیلئے مدد کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اس حوالے سے نائیجیرین حکومت سے رابطہ کیا جائے۔

مزید خبریں :