پاکستان
08 مارچ ، 2013

لاہور ، پاک ٹی ہاوٴس 13 سال بعد کھول دیا گیا، نواز شریف نے افتتاح کیا

لاہور ، پاک ٹی ہاوٴس 13 سال بعد کھول دیا گیا، نواز شریف نے افتتاح کیا

لاہور … لاہور میں 13 سال قبل بند ہونے والی ادیبوں، دانشوروں اور صحافیوں کی معروف بیٹھک پاک ٹی ہاوٴس کو دوبارہ کھول دیا گیا، مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے پاک ٹی ہاوٴس کا افتتاح کیا، ان کا کہنا تھا کہ شہر کی ثقافتی روایات کو برقرار اور محفوظ رکھنا چاہئے ۔ لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر واقع پاک ٹی ہاوٴس کو کئی عشروں تک ادیبوں، شاعروں، دانشوروں اور صحافیوں کیلئے بیٹھک کے ساتھ قہوہ خانے اور ریستوران کی حیثیت حاصل رہی، 13 سال قبل اس کے مالک نے مالی مسائل کے باعث بند کرکے ٹائر شاپ میں تبدیل کر دیا تھا۔ مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف نے پاک ٹی ہاوٴس کا افتتاح کیا ۔ ادیبوں، شاعروں، صحافیوں کے ساتھ سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں پاک ٹی ہاوٴس میں آکر بہت خوشی ہو رہی ہے، زمانہ طالب علمی میں وہ کئی بار یہاں آئے اور چائے پی ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک ٹی ہاوٴس کی اہمیت میٹرو بس منصوبے سے کم نہیں ۔

مزید خبریں :