08 مارچ ، 2013
راولپنڈی…راولپنڈی میں ہائی وولٹیج تاروں سے لگی کیمیکل ڈور پکڑنے پر 10سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق بچے کو کرنٹ لگنے کا واقعہ تھانہ بنی کی حدودمیں جامع مسجد روڈ پر پیش آیا ۔گزشتہ دو روز سے تھانہ بنی کی حدود پرانا قلعہ اور دیگر علاقوں میں کیمیکل ڈور کا کاروبار جاری ہے، لوگوں کی شکایت کے باوجود بھی انتظامیہ نے کاروبار بند نہیں کرایا۔