پاکستان
08 مارچ ، 2013

ملک کے مختلف شہروں میں خواتین کے عالمی دن پر ریلیاں و سیمینار

ملک کے مختلف شہروں میں خواتین کے عالمی دن پر ریلیاں و سیمینار

لاہور … عالمی یوم خواتین کے موقع پر ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں اور سیمینار کا انعقاد کیا گیا، فیصل آباد میں ضلعی حکومت کے زیر اہتمام ہلال احمر چوک سے گھمٹی چوک تک واک کی گئی۔ سیالکوٹ میں غیر سرکاری تنظیموں نے ریلی نکالی اور سیمینار منعقد کیا۔ مقررین نے کہا کہ اسلام نے عورتوں کو جو حقوق دیئے ہیں اس کی مثال کسی اور مذہب میں نہیں ملتی۔ چنیوٹ میں سیمینار اور واک میں مختلف محکموں اور سول سوسائٹی کے افراد نے شرکت کی۔ مظفر گڑھ میں گارڈن ٹاوٴن سیریلی اور لودھراں میں آگہی واک ہوئی۔ رحیم یار خان میں نکالی گئی ریلی میں بڑی تعداد میں بزرگ خواتین بھی شریک ہوئیں۔ نوشہرو فیروز میں ثقافتی پروگرام اور سیمینار میں اسکول کی طالبات نے ٹیبلوز پیش کرکے ثقافتی رنگ بکھیرے۔ خیرپور کی شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں بین الاقوامی ویمن کانفرنس ہوئی جس میں امریکا، برطانیہ اور دیگر ملکوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے گو مل میڈیکل کا لج میں کامیاب زند گی گذارنے والی خواتین کو ایوارڈ دیئے گئے۔ پارا چنار میں منعقدہ سیمینار میں مقررین نے قبائلی علاقوں میں خواتین کے حقوق کی پامالی پر افسوس کا اظہار کیا۔

مزید خبریں :