08 مارچ ، 2013
کراچی…مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر کراچی میں سانحہ عباس ٹاوٴن میں ہونیوالی بدترین دہشت گردی کی واردات اور حکومتی بے حسی کے خلاف ملک بھر میں شہداء اور وطن کے ساتھ عہد وفا کے لیے یوم وفا منایا گیا۔سانحہ عباس ٹاوٴن کے ذمے داروں کی عدم گرفتاری کے خلاف اور لواحقین سے اظہاریکجہتی کے لیے پنجاب کے مختلف شہروں میں پْرامن مظاہرے کیے گئے۔ ملتان میں امام بارگاہ شاہ گردیز سے گھنٹہ گھر چوک جبکہ ڈیرہ غازی خان میں امام بارگاہ رضویہ سے سی آئی اے اسٹاپ تک امن واک کی گئی۔سرگودھا میں مرکزی امام بارگاہ کے باہرمظاہرہ کیاگیا۔ شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھیجن پر سانحہ عباس ٹاوٴن کے شہداء اور وطن سے عہدوفا کے نعرے درج تھے۔ سندھ کے مختلف علاقوں میں بھی سانحہ عباس ٹاوٴن کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ حیدرآباد میں شیعہ علماء کونسل اور جعفریہ اسٹوڈنٹس الائنس کی جاب سے ایس پی چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔بدین میں ایوان صحافت کے سامنے احتجاج کیاگیا۔سکھرمیں حیدری مسجدسے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی۔نواب شاہ میں شیعہ علما کونسل اور مجلس وحدت مسلمین نے امام بارگاہ مرتضوی سے پریس کلب تک احتجاجی جلوس نکالا۔ کوہاٹ میں بھی سانحہ عباس ٹاوٴن کے خلاف قومی امام بارگاہ کے باہر نماز جمعہ کے بعد احتجاج ہوا جس میں شرکا نے دہشت گردوں کی فوری گرفتاری اورسخت خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔