Time 29 مارچ ، 2025
پاکستان

اس عید پر بچوں کیلئے کچھ خاص بنایا جائے

اس عید پر بچوں کیلئے کچھ خاص بنایا جائے
عید پر بچے بھی پُرجوش دکھائی دیتے ہیں اور وہ اس تہوار پر اپنے پسندیدہ کھانوں کی فرمائش بھی کرتے ہیں/ فائل فوٹو

میٹھی عید یا عیدالفطر خوشیاں بانٹنے کا نام ہے، جس پر بزرگوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی پُرجوش دکھائی دیتے ہیں اور وہ اس تہوار پر اپنے پسندیدہ کھانوں کی فرمائش بھی کرتے ہیں۔

گھر میں چونکہ مہمانوں کی آمد ہوتی ہے اسی لیے خاتون خانہ ان کی خاطر تواضع میں بھول جاتی ہیں کہ ان کے بچے پورا دن گھر کے بجائے باہر کے کھانے کھاتے ہیں، جوکہ شاید حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق نہیں ہوتے۔

بچوں کے لیے بھی اسپیشل ڈشز بنانی چاہئیں تاکہ وہ باہر کے کھانوں سے گریز کریں۔ 

بچوں کے پسندیدہ پائن ایپل کریم کیک کی ترکیب قارئین کی خدمت میں پیش ہیں

اجزاء: 

اسپنج کے لیے، انڈے ۔چار عدد، کاسٹر شوگر 4 اونس، ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ، میدہ 4 اونس، بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ، پائن ایپل ایسنس ایک چائے کا چمچ

فلنگ کے لیے فروٹ سیرپ حسب ضرورت، کریم ایک کپ، پائن ایپل ایک ٹن (کٹا ہوا)، فریش کریم گارنش کے لیے، پائن ایپل رنگز حسب ضرورت، چیری گارنش کے لیے۔

ترکیب:

اسپنج کے لیے ایک پیالے میں انڈے اور کاسٹر شوگر ڈال کر بیٹ کر لیں، پھر اس میں ونیلا ایسنس، پائن ایپل ایسنس، میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر فولڈ کر لیں۔

نو انچ کے گریس پین میں بیٹر ڈال کر بیس سے پچیس منٹ کے لیے ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں اور وائر ریک پر نکال کر ٹھنڈا کر لیں۔

جب کیک ٹھنڈا ہو جائے تو اس کو درمیان سے کاٹ کر فروٹ سیرپ ڈال دیں اور اسپنج کو گیلا کر لیں، پھر اس پر کریم اور پائن ایپل ڈال کر دوسرا پیس رکھ دیں، اب فریش کریم، پائن ایپل رنگ اور چیری کے ساتھ گارنش کرکے سرو کریں۔

مزید خبریں :