کھیل
02 جنوری ، 2012

فٹبال چمپئن شپ اینگرو پولیمر نے جیت لی

کراچی…ایول آل کراچی اینگروفٹبال چمپئن شپ کے فائنل میں اینگرو پولیمر نے میزبان اینگرو ووپیک کو 2-1سے ٹائی بریکر پر شکست دے کر فاتح ٹرافی مہمان خصوصی محمد فاخر سے وصول کی۔مقررہ وقت میں مقابلہ 1-1سے برابر تھا۔ اینگرو پولیمر کے گول کیپر صابر کو بیسٹ پلیئر اور اینگروووپیک کے اسٹرائیکر سید عمار شاہ کو ٹاپ اسکورر قرار دیا گیا۔دریں اثناء شاہ زیب اور خضر عزیز جونیئر سندھ کپ اسنوکر لیگ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ سیمی فائنل میں شاہ زیب خان نے حارث ندیم کو 3-0 سے اور خصر عزیز نے حماد الرحمان کو 3-0 سے زیر کیا۔ فائنل جمعرات کو خضر عیزز اور شاہ زیب کے درمیان ہوگا۔علاوہ ازیں بینظیر باکسنگ ٹورنامنٹ کے لئے پاکستان کی چار ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ٹورنامنٹ 23 دسمبر سے جناح اسپورٹس کمپلکس اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں غیرملکی ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ ادھر پاکستان پریمیئر لیگ ایونٹ میں اسٹرائیکر محمد رسول کی عمدہ کارکردگی کی بدولت پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پی اے ایف کو شکست دیدی۔ جناح فٹ بال اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے جانے والے میچ میں دونوں ٹیموں کے مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا، پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کھیل کے آخری منٹوں میں محمد رسول نے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-0 کی فتح دلا دی۔

مزید خبریں :